پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس،کمرہ عدالت میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں سے خواجہ سعد رفیق کی تلخ کلامی

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس،کمرہ عدالت میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں سے ...
پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس،کمرہ عدالت میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں سے خواجہ سعد رفیق کی تلخ کلامی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں پیشی کے موقع پرکمرہ عدالت میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں سے خواجہ سعد رفیق کی تلخ کلامی ہو گئی ،عدالت میں شور پر جج جوادالحسن برہم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، پیشی کے موقع پرکمرہ عدالت میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں سے خواجہ سعد رفیق کی تلخ کلامی ہو گئی ،عدالت میں شور پر جج جوادالحسن برہم ہو گئے ۔

جسٹس جوادالحسن نے کہا کہ میری عدالت میں کیوں شوربرپا کیا ہوا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے پولیس کے رویے پر جج کو شکایت لگا دی،سعد رفیق نے کہا کہ یہ مجھے کہہ رہے ہیں میں انٹرویو دے رہا ہوں،اہلکار نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کمرہ عدالت میں موبائل فون استعمال کررہے ہیں۔

جج نے کہا کہ عدالت کے باہر جومرضی کریں لیکن کمرہ میں اس طرح نہیں ہونے دوں گا،ڈی آئی جی آپریشن کوطلب کرکے وضاحت مانگتاہوں آپ عدالتی امور کو متاثر کررہے ہیں ،سادہ لباس میں ملبوس اہلکار نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور