احتساب عدالت میں رمضان شوگرملزکیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

احتساب عدالت میں رمضان شوگرملزکیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی
احتساب عدالت میں رمضان شوگرملزکیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیاکہ حمزہ شہباز اورشہبازشریف کہاں ہیں؟۔وکیل صفائی نے کہا کہ شہبازشریف کابیرون ملک علاج معالجہ چل رہا ہے،شہبازشریف کا علاج معالجہ 9 جنوری تک جاری رہےگا،وکیل صفائی نے کہا کہ شہباز شریف کی حاضری معافی،انکی میڈیکل رپورٹس درخواست کےساتھ منسلک ہیں،عدالت حاضری معافی کی درخواست منظورکرنےکاحکم دے ۔

عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسارکیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہے؟پراسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہباز جیل حکام کی حراست میں ہے،جیل حکام نے ان کی پیشی سے متعلق ابھی تک آگاہ نہیں کیا،عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیرکیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور