سپریم کورٹ،شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی اپیل واپس لینے پر خارج

سپریم کورٹ،شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی اپیل واپس لینے ...
سپریم کورٹ،شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی اپیل واپس لینے پر خارج

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،نیب نے اپیل میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کوچیلنج کررکھاہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے،ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کامقدمہ چل رہاہے،ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست غیرموثرہونے کی بنیادپرواپس لیتے ہیں،سپریم کورٹ نے کہاکہ ہائیکورٹ کاوارنٹ معطلی کافیصلہ کسی کیس میں بطورنذیراستعمال نہیں ہوگا،عدالت نے نیب کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیادپرخارج کردی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...