فاسٹ باولر نسیم شاہ پریش کانفرنس میں مرحومہ والدہ کے ذکرپرجذباتی ہوگئے،ایسی بات کردی کہ جان کر آپ بھی اشکبار ہوجائیں گے

فاسٹ باولر نسیم شاہ پریش کانفرنس میں مرحومہ والدہ کے ذکرپرجذباتی ہوگئے،ایسی ...
فاسٹ باولر نسیم شاہ پریش کانفرنس میں مرحومہ والدہ کے ذکرپرجذباتی ہوگئے،ایسی بات کردی کہ جان کر آپ بھی اشکبار ہوجائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کیخلاف پانچ وکٹیں لینے والے نسیم شاہ پریس کانفرنس میں مرحومہ والدہ کے ذکر پر جذباتی ہوگئے۔ایسی بات بتادی کہ سن کر آپ بھی اشکبار ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں نسیم نے بتایا کہ والدہ کو کرکٹ سے متعلق کچھ خاص معلومات نہیں تھیں۔وہ انہیں بتاتے رہتے تھے جس پر وہ کامیابی کی دعائیں دینے لگ جاتی تھیں۔والدہ سے کہا تھا کہ ملنے آوں گامگر میرے آنے سے پہلے وہ چل بسیں۔انہوں نے کہا والدہ کو کھونااور ان کے انتقال کا صدمہ برداشت کرنا بہت مشکل ہے۔نسیم نے کہا والدہ سے متعلق اپنے جذبات ٹی وی پر ظاہر نہیں کرسکتا کیونکہ گھر والے دیکھ رہے ہوں گے اور ان کیلئے یہ تکلیف کا باعث بنے گی۔

میچ پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ کہتے ہیںمیں نے بہت محنت کی اوراللہ پاک نے مجھے صلہ دیا۔آج میرے لئے بہت زیادہ خوشی کا دن تھا،سوچا بھی نہیں تھا کہ پانچ وکٹس لوں گا۔اپنے ہوم گراونڈ میں کامیابی یقینا بڑی خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہامشکل کے باوجود محنت جاری رکھی۔وقار بھائی کی ہدایت کے مطابق پلاننگ کے ساتھ باولنگ کی اور کامیابی سمیٹی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کامیابی سمیٹی ہے جبکہ نوجوان باولر نے ایک ہی اننگز میں پانچ وکٹس لے کر ایک ہی اننگ میں پانچ وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باولر بن گئے ہیں۔نسیم کی عمر سولہ سال سے کچھ زیادہ ہے۔

مزید : کھیل


loading...