اسلام آبادہائیکورٹ،اسد درانی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس،جواب طلب

اسلام آبادہائیکورٹ،اسد درانی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر وزارت ...
اسلام آبادہائیکورٹ،اسد درانی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،سنگل بینچ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی جانب سے وکیل عمر فرخ آدم پیش ہوئے،اسد درانی نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ پروفیشنل کام اور فیملی سے ملنے کیلئے بیرون ملک جاناہے،وزارت داخلہ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اورکیس کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔