سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم 16 جنوری تک معطل کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم 16 جنوری تک معطل کردیا
سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم 16 جنوری تک معطل کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آ لائن)سندھ ہائیکورٹ سکھربنچ میں خورشیدشاہ کی رہائی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے خورشیدشاہ کی رہائی کا حکم معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل پرسماعت ہوئی،جسٹس نعمت اللہ اورجسٹس خادم حسین پرمشتمل سپیشل بنچ نے سماعت کی،عدالت نے خورشیدشاہ کی ضمانت پررہائی کاحکم آئندہ سماعت تک معطل کردی اور سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت تک احتساب عدالت کا فیصلہ معطل رہے گاآئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل سنیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی