”جب تک حکومت کا فیصلہ نہیں آتا ہم ۔۔“لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے

”جب تک حکومت کا فیصلہ نہیں آتا ہم ۔۔“لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازشریف کا ...
”جب تک حکومت کا فیصلہ نہیں آتا ہم ۔۔“لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازشریف نا م ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ جب تک کابینہ فیصلہ نہیں کرتی ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کوئی فیصلہ نہیں آتا ہم کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں ؟ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ جب حکومت کا فیصلہ آئے گا تو تب دیکھیں گے ۔عدالت نے مریم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...