موٹر وے کے بعد رنگ روڈ پر بھی چارجز بڑھا دیئے گئے ، اب گاڑی کے کتنے روپے ادا کرنے ہوں گے ؟ لاہور میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

موٹر وے کے بعد رنگ روڈ پر بھی چارجز بڑھا دیئے گئے ، اب گاڑی کے کتنے روپے ادا ...
موٹر وے کے بعد رنگ روڈ پر بھی چارجز بڑھا دیئے گئے ، اب گاڑی کے کتنے روپے ادا کرنے ہوں گے ؟ لاہور میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بعد اب لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے رنگ روڈ پر سفرکرنے کیلئے گاڑیوں کے چارجز میں اضافہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ اتھارٹی نے گاڑی کے چارجز 35 روپے سے بڑھا کر 45 روپے کر دیئے ہیں جبکہ اگر بس کو رنگ روڈ پر سفر کرنا ہے تو اسے 230 روپے اد ا کرنے ہوں گے ۔ وین اور منی بس کے چارجز بھی 70 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کر دیئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر بس کو رنگ روڈ استعمال کرناہے تو اس کی فیس 180 سے بڑھا کر 230 روپے کر دی گئی ہے ، لوڈر پک اپ کی فیس 270 روپے جبکہ ٹرک اور ٹرالر کی 450 روپے کر دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے موٹروے اور دیگر ہائی ویز پر بھی سفر کرنے کیلئے ٹوکن بڑھا دیے گئے تھے ۔

مزید : قومی