’بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاس انکار کا کوئی جواز نہیں کیونکہ۔۔۔‘ چیئرمین پی سی بی نے صورتحال واضح کردی

’بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاس انکار کا کوئی جواز نہیں کیونکہ۔۔۔‘ چیئرمین پی سی ...
’بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاس انکار کا کوئی جواز نہیں کیونکہ۔۔۔‘ چیئرمین پی سی بی نے صورتحال واضح کردی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی سیکیورٹی ٹیم سے کوئی منفی تاثر نہیں آیا،بنگلہ دیش کے پاس پاکستان آنے سے انکار کرنے کااب کوئی جوازباقی نہیں ہے۔

کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کی شاندارکامیابی کے بعد اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ پاکستان میں ہی ہوں گے اورامید ہے بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں میچ کھیلے گی۔انہوں نے کہا بنگلہ دیش کی سکیورٹی ٹیم نے پاکستان میں امن و امان کے حوالے سے کوئی منفی تاثر نہیں دیا اس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔احسان مانی نے کہاپی سی بی میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں۔انہوں نے کہاصرف مصباح الحق نہیں ان کے ہمراہ6مزید سلیکٹرز بھی ہیں۔

سرفراز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھاکہ امید ہے سرفرازاحمد ڈومیسٹک ٹیم میں کارکردگی بحال کریں گے۔سرفرازاحمد سے متعلق کوئی یوٹرن نہیں لیا۔سرفرازاحمد اپنی فارم بحال کریں گے تو ٹیم میں واپس آجائیں گے۔ابھی اظہر علی کپتان ہیں۔

مزید : کھیل