ایل این جی کیس ،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

ایل این جی کیس ،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور
ایل این جی کیس ،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے مفتاح اسماعیل کوایک کروڑ روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ نیب مفتاح اسماعیل کو اور حراست میں کیوں رکھنا چاہتا ہے؟وائٹ کالر کرائم میں گرفتاری کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ۔عدالت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے مفتاح اسماعیل کوایک کروڑ روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔