سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان رابطے بحال،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا

سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان رابطے بحال،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ ...
سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان رابطے بحال،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے درمیان ملاقات آج ہوگی،ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ میں ملاقات وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان صوبے کے مسائل پر بات چیت ہوگی،ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کوسندھ حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیاجائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد