فردوس عاشق اعوان تو سرکاری برتن بھی اپنے گھر لے جاتی ہیں اور جب پولیس نے ان کے گھر چھاپہ مارا تو۔۔۔ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

فردوس عاشق اعوان تو سرکاری برتن بھی اپنے گھر لے جاتی ہیں اور جب پولیس نے ان کے ...
فردوس عاشق اعوان تو سرکاری برتن بھی اپنے گھر لے جاتی ہیں اور جب پولیس نے ان کے گھر چھاپہ مارا تو۔۔۔ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق احتساب کا بھاشن دینے سے پہلے سرکاری گاڑیوں،فرنیچر اور برتنوں کا حساب کب دیں گے،پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر تمام سامان برآمد کیا تھا، وزیر اعظم عمران خان فردوس عاشق اعوان اور شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں، اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ملک کے تمام سیاست دانوں کو کٹھ پتلی اس لئے سمجھتے ہیں کہ خود ایسے ہیں، شیخ رشید کی مثال اس چور کی طرح ہے کہ جو بھانڈہ پھوٹنے پر شور مچاکر کہے کہ پوری دنیا چور ہے، آج کل شیخ رشید ملک کے ہر سیاست دان کو اپنی طرح لانچ کیا ہوا کٹھ پتلی قرار دے کر اپنا احساس محرومی ظاہر کررہے ہیں۔

فردوس صاحبہ آپ نے صحیح کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والا ذلیل ورسوا ہوجاتا ہے، یہ حقیقت ہے فردوس عاشق اعوان تو سرکاری دفتروں میں استعمال ہونے والے برتن بھی اپنے گھر لے جاتی ہیں، فردوس عاشق اعوان قوم کو کیوں نہیں بتاتی کہ ان کے قبضے سے پولیس نے 12 سرکاری بسیں کیوں برآمد کی تھیں،سرکاری بسوں کو ذاتی استعمال میں لانے والی فردوس عاشق اعوان اپنا حساب کب دیں گی؟