جعلی اکاﺅنٹس کیس،پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور

جعلی اکاﺅنٹس کیس،پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور
جعلی اکاﺅنٹس کیس،پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس کے سندھ روشن پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی،عدالت نے شرجیل میمن کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن خود عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں 10 جنوری کو طلب کررکھا ہے ، نیب کو تفتیش مکمل ہونے تک گرفتاری سے روکا جائے۔

عدالت نے یکم جنوری تک شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظورکرلی اور نیب کو گرفتاری سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے شرجیل میمن کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...