بلاول بھٹو زرداری نیب آفس راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے

بلاول بھٹو زرداری نیب آفس راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے
بلاول بھٹو زرداری نیب آفس راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب آفس راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب میں جواب جمع کرادیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے 24دسمبر(منگل)کو بلاول بھٹو زرداری کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی آفس میں طلب کررکھا ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل نیب آفس راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب جمع کرادیا۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے،نیب کو نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...