پاکستان میں بھی موبائل فون کی مینوفیکچرنگ، حکومت نے تیاری شروع کردی

پاکستان میں بھی موبائل فون کی مینوفیکچرنگ، حکومت نے تیاری شروع کردی
پاکستان میں بھی موبائل فون کی مینوفیکچرنگ، حکومت نے تیاری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے ڈیجیٹیلائزیشن کو فروغ دینے کیلئے موبائل فون سیٹ کی ریگولیشن، اوور سیز پاکستانیوں کو ایک موبائل فون سیٹ بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت دینے اور موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کو ریشنلائزبنانے کی تجاویز زیر غور شروع کر دیا، مقامی سطح پر موبائل فون سیٹ مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے خصوصی مراعات دینے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں ڈیجٹیل پاکستان ویڑن کی سربراہ تانیہ ایدرس، جہانگیر ترین اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ گرین فیلڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ حاصل ہے، اس کے علاوہ خصوصی اکنامک زونز میں نئی سرمایہ کاری پر بھی ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ حاصل ہے۔ ملک میں متعدد چینی کمپنیاں موبائل فون سیٹ مینو فیکچرنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں، اس کے علاوہ ایک کمپنی نے چھوٹی کاروں کی پاکستان میں اسمبلنگ اور مینو فیکچرنگ میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔