پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں نیب کی ایک اورکامیابی،ملزم کارانا مشہود کیخلاف انکوائری میں اعتراف جرم،پلی بار گین کی درخواست

پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں نیب کی ایک اورکامیابی،ملزم کارانا مشہود ...
پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں نیب کی ایک اورکامیابی،ملزم کارانا مشہود کیخلاف انکوائری میں اعتراف جرم،پلی بار گین کی درخواست

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا مشہود کےخلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں نیب کی ایک اور کامیابی حاصل کرلی،ملزم محمد عمران نے ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد کو پلی بارگین کی درخواست دےدی۔

نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزم نے رانامشہوداورعثمان انورکےخلاف انکوائری میں اعتراف جرم کیا،ملزم نے اعتراف کیا کہ غیرقانونی طور پر یوتھ فیسٹیول کے ٹھیکے حاصل کیے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم محمد عمران کی حاصل کی گئی رقم6ماہ میں واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...