"اس شخص کی وجہ سے ہی عمران خان کا دورہ امریکہ طے پایا تھا اور اب۔۔۔ "سینئر صحافی نے کوالالمپور کانفرنس میں عدم شرکت کے پیچھے چپھی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ہارون رشید نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا بندوبست سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ذریعے ہی ہواہے اور امریکی صدر ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون رشید سے میزبان نے سوال کیا کہ ”ترک صدر نے بیان جاری کیا کہ سعودی عرب نے کوالا لمپور سمٹ میں پاکستان کوشرکت سے روکنے کیلئے دھمکی دی جس پر سعودی عرب کی جانب سے تردید بھی آ گئی ۔؟“سینئر صحافی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ طیب اردگان انتہائی اہم ملک کے سربراہ ہیں ، طویل عرصہ سے حکمران ہیں ، ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقعہ ترکی دنیا کا اہم ترین ملک ہے ،ان کو کہانی گڑنے کیا ضرورت پیش آئی ؟ اور تردید کرنے کیلئے اتنا وقت کیوں درکار تھا ؟ اور پھر تردید کر دی گئی تو حکومت پاکستان کیوں تردید نہیں کر رہی ؟۔
ہارون رشید کا کہناتھا کہ 29 نومبر کو عمران خان وعدہ کرتے ہیں کہ میں ضرور آﺅں اور یہاں پر خبریں چھپتی ہیں، کسی سطح پر کوئی تردید نہیں ہوتی ،اور پھر وہ اچانک سعودی عر ب پر جاتے ہیں ، ظاہر ہے کہ دھمکی دی گئی ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ اس کے بعد اچانک اعلان کیا گیا کہ وزیراعظم نہیں جائیں گے اور کوئی وفد بھی نہیں جائے گا ، لیکن کیوں ؟ کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ، وجہ یہ بتائی گئی کہ امت تقسیم نہ ہو ،تو اس میں اشارہ کس طرف ہے ۔
سینئر صحافی کا کہناتھا کہ میرا ل خیال ہے کہ عمران خان نے بہت بڑی غلطی کی جس کی قیمت بھی چکائیں گے ، وہ ذاتی تعلقا ت کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، لارجر پکچر نہیں دیکھتے ، انہوں نے پرنس محمد سلمان کے ذریعے امریکی صدر سے رابطہ رکھا ، امریکی صدر کا پرنس محمدبن سلمان سے براہ راست رابطہ ہے ، ان کے ذریعے ہی دورے کا بھی بندوبست ہوا اور پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا ۔
ویڈیو دیکھٰیں: