لاہور کا ایک برانڈ ہوا والدین پر مہربان،بچوں کے اسٹائلش لباس تک رسائی اب اور  بھی آسان

لاہور کا ایک برانڈ ہوا والدین پر مہربان،بچوں کے اسٹائلش لباس تک رسائی اب ...
لاہور کا ایک برانڈ ہوا والدین پر مہربان،بچوں کے اسٹائلش لباس تک رسائی اب اور  بھی آسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پروموشنل ریلیز)بچوں کیلئے خوب سے خوب تر لباس کاانتخاب والدین کیلئے سب سے زیادہ خوشی کا باعث بنتا ہے ایسے میں دل موہ لینے والے رنگارنگ لباس گھر بیٹھے منگوانے کاانتظام ہوجائے تو کیا ہی بات ہے۔ایسے ہی ایک برانڈ کا ذکر ہم یہاں پر کرنے جارہے ہیں جس نے بیس اور اکیس دسمبر کو بچوں کے انتہائی خوبصورت اور نت نئے ڈیزائنز سے سجی نمائش کا اہتمام کرکے نہ صرف والدین بلکہ خالاوں مامووں اور دیگر رشتہ داروں کے بھی دل جیت لیئے۔نمائش میں بچوں اور بچیوں کے لئے متعدداور جدید تراش خراش کے حامل دلکش ملبوسات متعارف کروائے گئے جن میں شرکا نے بھرپور دلچسپی لی۔

 آن لائن شاپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کودیکھتے ہوئے لاہور میں ایک نیا ابھرتا ہوا برانڈ سامنے آیا ہے جسے ٹرینڈی ٹینیز کا نام دیا گیاہے۔ پراڈکٹس آن لائن فراہم کرنے کی سہولت متعارف کراکے ٹرینڈی ٹنیز نے ملک کے طول وعرض میں بسے پاکستانیوں کیلئے اپنے بچوں کیلئے دیدہ زیب ملبوسات خریدنا آسان کردیا ہے۔ٹرینڈی ٹینیز نومولود بچوں سے لے کر دوسال کی عمر تک کے بچوں کیلئے متعدداقسام کے خوبصورت کپڑے پیش کررہے ہیں۔ جو پارٹی، دیگر مواقعوں اورعام استعمال کیلئے والدین کی پسندیدگی حاصل کررہے ہیں۔


ٹرینڈی ٹینیز کے پیج پر بچوں کیلئے سب سے زیادہ اسٹائلش لباس موجود ہیں اور  وہ عنقریب بچوں کے لائف اسٹائل پر مبنی لاہور کا معروف ترین برانڈ بن جائیں گے۔ٹرینڈی ٹینیزان سٹائلش والدین کی اولین پسند ثابت ہوگا جو اپنی وارڈروب کی طرح بچوں کی وارڈ روب کو بھی اسٹائلش بنانا چاہتے ہیں۔

View this post on Instagram

@trendytinnies.pk offers Baby - Clothing & Shoes online shopping in Pakistan at best Prices ????????????????

A post shared by Daily Pakistan Lifestyle (@dailypak.life.style) on


ٹرینڈی ٹینیز کے پیج پر آپ ہر موسم کے خوبصورت اور سٹائلش کپڑوں کاباآسانی جائزہ لے سکتے ہیں۔ٹرینڈی ٹینیزنے اپنے صارفین کی جیب کا خیال رکھتے ہوئے1200 سے4000روپے تک کی قابل برداشت قیمت کے کپڑےفروخت کیلئے پیش کررکھے ہیں۔


وہ تمام لوگ جو اپنے بچوں، بچیوں، بھتیجوں ، بھتیجیوں ، یا بھانجے بھانجوں کیلئے خوبصورت کپڑوں کی تلاش میں ہے وہ مندرجہ ذیل لنک کو ویزٹ کریں۔

https://www.instagram.com/trendytinnies.pk/