احسن اقبال کو نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا : ترجمان نیب

احسن اقبال کو نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا : ترجمان ...
احسن اقبال کو نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا : ترجمان نیب

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان نیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ احسن اقبال کو نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نیب کا کہناتھا کہ احسن اقبال کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ احسن اقبال کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناہے کہ چیئرمین نیب نے احسن اقبال کے وارنٹ گرفتار ی پر دستخط کیے تھے تاہم اسے خفیہ رکھا گیا تھا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احسن اقبال کو آج نیب راولپنڈ ی کے دفتر میں صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ وہاں تاخیر سے پہنچے اور انہیں دفتر میں ہی سے حراست میں لے لیا گیاہے ۔احسن اقبال نے نیب کے دفتر آنے سے قبل اپنی میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ حکومت نیب کے ذریعے مخالفین کی کردار کشی کر رہی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...