’اس شخص کے کہنے پر احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا‘ن لیگ نے سنگین الزام لگا دیا

’اس شخص کے کہنے پر احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا‘ن لیگ نے سنگین الزام لگا ...
’اس شخص کے کہنے پر احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا‘ن لیگ نے سنگین الزام لگا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو نیب نے نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کرلیا ہے اور اب لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بڑی دیر سے احسن اقبال کے پیچھے لگے ہوئے تھے اور اس لیے کہ وہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں اور وہ حکومت کیخلاف کھل کر بولتے ہیں، عمران خان اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے اور عمران خان کے کہنے پر انہیں گرفتار کیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں طلال چوہدری کاکہناتھاکہ اپوزیشن کے بیشتر لوگ نیب کے زیرعتاب ہیں لیکن عدالت ضمانت دے دیتی ہے ، جس کی بھی ضمانت ہوئی ، اس کے کیس پڑھیں تو بڑے مضحکیں خیز ہیں ، احسن اقبال بھی حکومتی نالائقیوں پر بولتے تھے۔ ایک سوال کے جوا ب میں ان کاکہناتھاکہ  سب جانتے ہیں کہ جن کیسز میں کچھ نہیں ہوتا، ان میں بلایا اسی لیے جاتا ہے کہ پکڑا جائے، جھکانے کی کوشش کی جائے، احسن اقبال بھی   جانتے تھے اور اس کے باوجود اپنے نظریئے پر قائم کرہے اور بولتے رہے ، اپوزیشن کے لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے نیب کو استعمال کیاجارہاہے ۔

مزید : قومی


loading...