’ ہم مفتاح اسماعیل کی رہائی پر بہت خوش تھے اور سمجھ رہے تھے کہ ۔ ۔ ۔‘ احسن اقبال کی گرفتاری پر سابق گورنر محمد زبیر بھی بول پڑے

 ’ ہم مفتاح اسماعیل کی رہائی پر بہت خوش تھے اور سمجھ رہے تھے کہ ۔ ۔ ۔‘ احسن ...
 ’ ہم مفتاح اسماعیل کی رہائی پر بہت خوش تھے اور سمجھ رہے تھے کہ ۔ ۔ ۔‘ احسن اقبال کی گرفتاری پر سابق گورنر محمد زبیر بھی بول پڑے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہائی کے بعد مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی گرفتاری پر سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر بھی بول پڑے اوران کا کہنا تھا کہ ہم مفتاح اسماعیل کی رہائی پر بہت خوش تھے،ہم سجھے تھے  کہ شاید نیب اور عمران خان کو شرمندگی ہوئی ہے  لیکن اب احسن اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق محمد زبیر کا کہناتھاکہ نیب کا پوچھنے کا طریقہ ہی غلط ہے ، گھنٹوں تفتیش کی جاتی ہے ، وقت دینا چاہیے ، ہم احسن اقبال کی گرفتار ی کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ عدالتوں میں بھی معاملہ تب ہی آگے بڑھتاہے جب ریفرنس دائر ہوتا ہے ۔ 

مزید : قومی