احسن اقبال کی گرفتاری، ن لیگ نے عمران خان کو غدار قرار دے دیا، آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو غدار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا شاہکار ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ طاقت کے زور میں پاکستان کے عوام کے حقوق چھینیں گے، ہم اسی طرح بولیں گے ، آپ نے جو کرنا ہے کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی پر احسن اقبال اور خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا ۔ جتنا بڑا غدار سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے، اس کے اوپر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، وہ فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، ہمیں انتقام اور انتقامی سیاست سے لڑنا آتا ہے۔