احسن اقبال کو جس کیس میں گرفتار کیاگیا، اس کی منظوری دراصل کس نے دی تھی ؟مسلم لیگ ن کی ترجمان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

احسن اقبال کو جس کیس میں گرفتار کیاگیا، اس کی منظوری دراصل کس نے دی تھی ؟مسلم ...
احسن اقبال کو جس کیس میں گرفتار کیاگیا، اس کی منظوری دراصل کس نے دی تھی ؟مسلم لیگ ن کی ترجمان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو نیب نے حراست میں لے لیا ہے او ر اب پارٹی ترجمان مریم  اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال کو جس منصوبے کی بنیاد پر گرفتار کیاگیا، وہ منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا، احسن اقبال نے مرا ہوا منصوبہ زندہ کیا، نہ صرف زندہ کیا بلکہ وسیع بھی کیا، اس میں ملک کے نوجوانوں نے کھیلنا تھا۔ وہ میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتےہیں، احسن اقبال نےشب وروزعوام کی خدمت کی،  آج نیب نیازی گٹھ جوڑکاشاہکارپیش کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ  منصوبےمیں اربوں روپےضائع ہورہےتھے، ملک میں تاریخی مہنگائی ہوچکی ہے، احسن اقبال کی گرفتاری سے(ن)لیگ دباؤمیں نہیں آئےگی، ملک کیخلاف سازش کرنےوالوں کوسازشی کہیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ (ن)لیگ ڈرنےاورجھکنےوالی نہیں ہے،پشاورمیٹروکےکھڈےنظرنہیں آتے،نااہل کبھی اہل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ احسن اقبال کی 3 روزقبل سرجری ہوئی، عمران خان کی حکومت جلدجانےوالی ہے،ان کےپاس عدالتوں میں دینےکیلئےثبوت نہیں ہیں، نیب نےعدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا،ن لیگ ملک کوکسی اناڑی کےہاتھ میں نہیں رہنےدےگی، حکومت نےملک کوآئی ایم ایف کوبیچ دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -