والد کی گرفتاری، احسن اقبال کے صاحبزادے نے عمران خان پر سنگین الزام عائد کردیا

والد کی گرفتاری، احسن اقبال کے صاحبزادے نے عمران خان پر سنگین الزام عائد ...
والد کی گرفتاری، احسن اقبال کے صاحبزادے نے عمران خان پر سنگین الزام عائد کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد کی گرفتاری کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے نیب پر دباﺅ ڈالا ۔ ایف آئی اے کے سابق ڈی جی نے جب سیاسی دباﺅ لینے سے انکار کیا تو انہیں سائڈ لائن کرکے مستعفی ہونے پر مجبور کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد اقبال نے کہا کہ احسن اقبال کے حوصلے پست کرنے کیلئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ ہمارے حوصلے پست ہوں گے اور نہ ہم پیچھے ہٹیں گے ، جو آوازیں خان صاحب کو تنگ کرتی ہیں ان میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی، اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو اس کو ثابت کریں۔ نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کا منصوبہ پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا جس کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے لیکن یہ پچھلے ایک سال سے بند پڑا ہوا ہے،پاکستان میں اس درجے کا سپورٹس کمپلیکس نہیں ہے۔

مزید : قومی


loading...