احسن اقبال گرفتار ہو گئے لیکن انہوں نے نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر کیا کہا تھا ؟آپ بھی جانئے

احسن اقبال گرفتار ہو گئے لیکن انہوں نے نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر کیا کہا ...
احسن اقبال گرفتار ہو گئے لیکن انہوں نے نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر کیا کہا تھا ؟آپ بھی جانئے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو نیب نے نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں گرفتار کرلیا جس پر مسلم لیگ ن نے کھل کر رد عمل ظاہر کیا ۔احسن اقبال نے نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر رد عمل دیا تھا ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ نیب کے طلب نہ کرنے پہ حیرت ہوتی یہ تو سرفروشی کے اس راستہ کی قیمت جس کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ احسن اقبال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیاہے۔ احسن اقبال کو آج نیب راولپنڈ ی کے دفتر میں صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ وہاں تاخیر سے پہنچے اور انہیں دفتر میں ہی سے حراست میں لے لیا گیاتھا۔

مزید : قومی