’احسن اقبال کی گرفتاری سے پہلے ن لیگ کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی جس کی وجہ سے سب خاموش تھے‘ حامد میر کا حیران کن دعویٰ

’احسن اقبال کی گرفتاری سے پہلے ن لیگ کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی جس کی وجہ ...
’احسن اقبال کی گرفتاری سے پہلے ن لیگ کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی جس کی وجہ سے سب خاموش تھے‘ حامد میر کا حیران کن دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی خاموشی ٹوٹی ہے جس سے یہ لگتا ہے کہ ن لیگ کو اس سے پہلے کوئی نہ کوئی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ احسن اقبال شہباز شریف کی پالیسی پر خاموش تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی خاموشی ٹوٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کے نتیجے میں ن لیگ کی خاموشی ختم ہوئی ہے اس پر بڑے سوالات اٹھتے ہیں ۔ پہلے بھی ن لیگ میں اہم واقعات ہوئے ہیں لیکن اس طرح کا رد عمل سامنے نہیں آیا تھا، احسن اقبال کی گرفتاری پر مریم اورنگزیب نے جس سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں پہلے کوئی نہ کوئی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ آپ خاموش رہیں گے تو کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...