اپوزیشن رہنماﺅں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، عدلیہ ہمارے بنیادی اورجمہوری حقوق کاتحفظ کرے، بلاول بھٹوزرداری

اپوزیشن رہنماﺅں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، عدلیہ ہمارے بنیادی اورجمہوری ...
اپوزیشن رہنماﺅں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، عدلیہ ہمارے بنیادی اورجمہوری حقوق کاتحفظ کرے، بلاول بھٹوزرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عدلیہ ہمارے بنیادی اور جمہوری حقوق کا تحفظ کرے ،حکومت تنقید برداشت نہیں کرتی ، اپوزیشن رہنماﺅں کیخلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں،نیب نے 24دسمبر کو طلب کرکے مجھے اپنی والدہ کی برسی منانے سے روکنے کی کوشش کی ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان کہہ چکے ہیں کہ میں معصوم ہوں اور میراان معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اگر اپوزیشن کو مسلسل حراساں کرے گی تو پھر ہم ملک کے مسائل کیسے حل کرسکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ مجھے پھر 24دسمبر کو نیب میں پیش ہونے کانوٹس ملا ہے جوغیر قانونی ہے ، سارے ملک کو پتہ ہے کہ 27دسمبر کوہم بی بی شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ اس ملک کے حکمرانوں کا لیول یہ ہے کہ ایک بیٹے کو اپنی والدہ کی برسی منانے سے روک رہی ہے ، ہم کو لیاقت باغ میں پہنچنے کیلئے ٹرانسپورٹ اور ٹرین بھی نہیں لینے دی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شرم کرنی چاہئے کہ دنیا کی پہلی خاتون مسلمان وزیر اعظم کی برسی منانے میں رکاوٹیں کھڑ ی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں جوہواہے سب کے سامنے ہے ، حکومت تنقید برداشت نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہاکہ تمام دستاویزات حکومت کے سامنے ہیں ، چیف جسٹس پاکستان نے میرے متعلق کیا کہا، یہ بھی آپ کو پتہ ہے ، میں نیب کے سامنے پیش ہوا ہوں، میں نے نیب کو تفصیلی جواب دے چکا ہوں اور میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ پہلے کسی سے حراساں ہوئی اورنہ اب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے اس ادارے کو نہیں مانتا لیکن ہم میں اور آمروں میں فرق ہے ، ہم مذمت کے باوجود پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کل نیب میں پیش نہیں ہوں گا ،ہمت ہے تو مجھ کوگرفتار کرلو،میری گرفتاری انکے لئے خطر ناک ثابت ہوگی۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماﺅں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں جس طرح یہ حکومت اس ملک کوچلانا چاہ رہی ہے ،اس طرح ہم عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے ہیں، یہ حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن کوہراساں کیا جائے ، ہم عدلیہ سے اپنے بنیادی اورجمہوری حقوق کادفاع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماﺅں کو بغیر ثبوت کے قید رکھا جاتاہے ، اس لئے عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق اور جمہوری آزادی کا تحفظ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے کہا تھا کہ ہواﺅں کارخ بدل جائے گا لیکن کیاکسی ایک بھی وزیر کیخلاف نوٹس لیا گیاہے ، پنجاب میں شیر شاہ سوری جوکرپشن کررہا ہے ،اس پرکسی نے نوٹس لیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کی برسی منانا میرا حق ہے اورمیں وہ 27دسمبر کو مناﺅں گا، ہم کسی کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے اورعدلیہ کے ذریعے اپنا حق لیں گے ،اس ملک کی کوئی طاقت ہمیں لیاقت باغ میں شہید بی بی کی برسی منانے سے نہیں روک سکتی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -