بے شرمی کی انتہا، جوڑے کی ڈبل ڈیکر بس میں جسمانی تعلق قائم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ڈبل ڈیکر بس میں جسمانی تعلق قائم کرنے والے جوڑے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق مانچسٹر شہر کے علاقے پریسٹ وچ میں ڈبل ڈیکر بس سٹاپ پر سواریاں اتار رہی تھی ، اسی دوران دوسری طرف ایک کار ٹریفک سگنل پر رکی ہوئی تھی۔ کار میں بیٹھے ہوئے جان پال ڈولن کی نظر ڈبل ڈیکر بس پر پڑی تو اس نے بس کی دوسری منزل پر ایک جوڑے کو شرمناک حرکتیں کرتے دیکھا۔ جان پال ڈولن نے جوڑے کی ویڈیو بنا لی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور جوڑے کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب ٹرانزٹ کمپنی نے واقعے سے متعلق معلومات متعلقہ افسران کو دے دی ہیں۔
ویڈیو بنانے والے جان پال ڈولن نے بتایا کہ شروع میں انہیں یہ ویڈیو مزاحیہ لگی اور انہوں نے اسے اپنی بیوی کو دکھایا ۔ ان کی بیوی نے اسے بیہودہ قرار دیا۔ ’ پہلے تو مجھے یہ سب مزاحیہ لگا لیکن جب میں نے دیکھا کہ بس ایک سکول کے پاس سے گزر رہی ہے تو مجھے یہ غلط لگا اور میں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔‘