بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کرادیا

بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کرادیا
بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کرادیا

  



شملہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اس کی سر عام بے عزتی کی اور اس کے کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے کسی طرح بچ نکلیں۔ ہماچل پردیش کے ضلع اونا کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ ان کی شادی کو 8 سال ہوچکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے، گزشتہ 8 ماہ سے دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے لیکن اس کا شوہر اسے پریشان کرتا رہتا ہے۔

خاتون نے اپنی درخواست میں کہا کہ اتوار کو وہ اپنی سکوٹی پر مبارک پور گئی تھی جہاں اس کا شوہر بھی آگیا اور اس کا راستہ روک کر مار پیٹ شروع کردی۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس