قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سارے ایدھی ہیں تو ملک پر اتنا قرض کیسے چڑھ گیا؟ حسن نثار کا پر مغز تجزیہ

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سارے ایدھی ہیں تو ملک پر اتنا قرض کیسے چڑھ گیا؟ حسن ...
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سارے ایدھی ہیں تو ملک پر اتنا قرض کیسے چڑھ گیا؟ حسن نثار کا پر مغز تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے لیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ تک یہ سارے ایدھی ہیں تواتنی بھوک اور اتنی غربت کیوں ، ملک پراتنا قرضہ کیسے چڑھ گیاہے ،ن لیگ کی طرف سے جویہ کہا جارہاہے کہ سیاسی انتقام لیاجارہاہے تو یہ سارا ٹوپی ڈرامہ ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگوکرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان کااصل منشور طاقت بذریعہ دولت اوردولت بذریعہ طاقت ، سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ایک کاروبار ہے ،ن لیگ کی طرف سے جویہ کہا جارہاہے کہ سیاسی انتقام لیاجارہاہے ، یہ سارا ٹوپی ڈرامہ ہے ۔

حسن نثار کاکہناتھا کہ یہ اندھے ہیں کہ ان کو نظرنہیں آرہا ہے ، یہ شیخوپورہ کاجاوید لطیف جس کا 12مرلے کا گھر تھا لیکن اب ایکڑوں میں پہنچ گیاہے ، اس کی بے نامی جائیدادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سارے عبد الستار ایدھی ہیں توملک کا یہ حال کیوں ہے ؟ صوبائی اسمبلیوں سے لیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ تک یہ سارے ایدھی ہیں تواتنی بھوک اور اتنی غربت ، ملک پراتنا قرضہ کیسے چڑھ گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی اوقاتیں نہیں جانتے ، یہ سارے یہیں گھومتے تھے جواب ارب پتی بن گئے ہیں ۔اصل بات قومی خزانے سے پوچھ لو ، وہ سب کچھ بتادے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...