اپوزیشن کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر سودے بازی کے الزامات،آرمی چیف بھی میدان میں آگئے

اپوزیشن کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر سودے بازی کے الزامات،آرمی چیف بھی ...
اپوزیشن کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر سودے بازی کے الزامات،آرمی چیف بھی میدان میں آگئے

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کسی قیمت پر سودے بازی نہیں ہو گی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں ،کشمیر پر کسی قیمت پر سودے بازی نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

مزید : قومی