کیا بھارت میں احتجاج کی وجہ سے مودی کی جماعت کمزور ہوگئی ہے ؟ مظہر عباس نے وضاحت کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہرعباس نے کہاہے کہ بھارت میں اتنے مظاہرے ہونے کے باوجود بی جے پی کی عوامی طاقت کمزور نہیں ہوئی اور جب تک بی جے پی کے پاس یہ طاقت موجود رہے گی بھارت میں یہ چیزیں بڑھتی رہیں گی۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہاکہ سیاست کاروبار اس وقت بنی جب سیاست میں کاروباری لوگ لائے گئے تاکہ سیاست پراگندہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ تاثر بن گیا ہے کہ ہم ہر منفی چیز کو سیاسی کہتے ہیں، رانا ثناءاللہ پر جو کیس بنایا گیاہے ، اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ رانا ثناءاللہ کو ایک ماہ تک سزا ہوجائیگی لیکن اب تک اس کیس میں کیا ہواہے؟
مظہر عباس کاکہناتھا کہ جب تک پی جے پی کی ووٹنگ پاور کم نہیں ہوگی ،بھارت میں یہ سب کچھ چلتا رہے گا اور بھارت میں یہ چیزیں چلتی رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اتنے مظاہرے ہونے کے باوجود بی جے پی کی عوامی طاقت کمزور نہیں ہوئی اور جب تک بی جے پی کے پاس یہ طاقت موجود رہے گی بھارت میں یہ چیزیں بڑھتی رہیں گی۔