درخت کو نقصان پہنچانے پر 1کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ

درخت کو نقصان پہنچانے پر 1کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ
درخت کو نقصان پہنچانے پر 1کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کو درخت کو نقصان پہنچانے پر 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 20لاکھ روپے)جرمانہ کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر شیلم فورڈ کے رہائشی اس شخص کا نام سٹیفن لارنس ہے جس نے اپنے گھر کے باہر گلی میں لگے ہوئے ایک درخت کو نقصان پہنچایا۔ درخت کی شاخیں کافی بڑھ چکی تھی اور اس کے سائے کی وجہ سے سٹیفن دھوپ سے محروم ہو چکا تھا۔
سٹیفن نے سٹی کونسل کو دو بار درخواست دی کہ وہ اس درخت کی شاخوں کی کٹائی کردے تاکہ اس صحن میں دھوپ آ سکے۔ تاہم یہ درخت چونکہ محفوظ قرار دیا گیا تھا چنانچہ کونسل نے اس کی درخواست دونوں بار مسترد کر دی۔ اس پر سٹیفن نے خود کلہاڑی پکڑ لی اور درخت کی شاخیں کاٹ ڈالیں۔ اناڑی ہونے کی وجہ سے اس نے درخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا جس کی وجہ سے کونسل کو درخت جڑ سے ہی کاٹنا پڑ گیا۔ کونسل نے اس کے خلاف مقدمہ دائر کرا دیا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے سٹیفن کو 60ہزار پاﺅنڈ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -