بڑی خبر، پاکستان نے ایسا کام کر کے 16 کروڑ ڈالر کما لیے جس کا آج تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا

بڑی خبر، پاکستان نے ایسا کام کر کے 16 کروڑ ڈالر کما لیے جس کا آج تک کسی نے سوچا ...
بڑی خبر، پاکستان نے ایسا کام کر کے 16 کروڑ ڈالر کما لیے جس کا آج تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ٹریول سروسز کے ذریعے مالی سال 2019-20ءمیں 16کروڑ 69لاکھ ڈالر کما لیے جو گزشتہ سال کی نسبت 22.69فیصد زیادہ ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق مالی سال 2018-19ءمیں پاکستان نے یہی سروسز فراہم کرکے 13کروڑ 60لاکھ ڈالر کمائے ۔ گزشتہ ایک سال کے دوران دیگر پرسنل سروسز میں 30.68فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے مذہبی اور دیگر سروسز میں بالترتیب 148.37اور 30.51فیصد اضافہ ہوا۔

پی بی ایس کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران پرسنل ٹریول سروسز میں 23.42فیصد ترقی ہوئی، جو گزشتہ سال 13کروڑ 38لاکھ ڈالر تھیں اور رواں سال بڑھ کر 16کروڑ 50لاکھ ڈالر ہو گئیں۔ اس کے برعکس رواں سال تعلیم اور صحت سے متعلقہ سروسز میں بالترتیب 69.75اور 81.76فیصد کمی واقع ہوئی۔اس کے علاوہ بزنس سروسز کی برآمد میں 20.98فیصد کمی آئی۔

مزید : بزنس


loading...