چھپ چھپ کر سابق بوائے فرینڈ کی تصویریں کھینچنے پر نوجوان عرب لڑکی کو بھاری جرمانہ
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک لڑکی کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کا تعاقب کرنے اور اس کی تصاویر پوسٹ کرنے کے جرم میں 10ہزار درہم (تقریباً 4لاکھ 21ہزار روپے)جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق لڑکے نے اپنی سابق گرل فرینڈ پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ایک روز پارکنگ لاٹ میں اس کا پیچھا کیا۔ اپنے فون سے اس کی کئی تصاویر بنائیں اور واٹس ایپ پر شیئر کیں۔
عدالت میں لڑکی نے دعویٰ کیا کہ لڑکے نے اسے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے تاہم عدالت نے اس کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔ عدالت میں لڑکے نے بطور ثبوت سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج پیش کی جس میں لڑکی کو لڑکے کا پیچھا کرتے اور تصاویر بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔عدالت نے لڑکی کو حکم دیا کہ وہ لڑکے کو 10ہزار ریال جرمانے کے علاوہ عدالتی کارروائی پر آنے والے اخراجات اور وکیل کی فیس بھی ادا کرے گی۔