ٹا ک شوزپر آکر سب سے زیادہ بولنے والی لیگی خاتون رہنما کو بھی ایف آئی اے نے طلب کرلیا

ٹا ک شوزپر آکر سب سے زیادہ بولنے والی لیگی خاتون رہنما کو بھی ایف آئی اے نے ...
ٹا ک شوزپر آکر سب سے زیادہ بولنے والی لیگی خاتون رہنما کو بھی ایف آئی اے نے طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو سکینڈل میں 30 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔عظمیٰ بخاری پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ہیں جبکہ اِن دنوں لندن میں موجود ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ ن لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے نے 27 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

مزید : قومی


loading...