”جب بھی کو ئی ڈی جی نیب پشاور میٹر و کی تحقیقات مکمل کرنے لگتا ہے تو اسے۔۔۔“محسن رانجھا نے حکومت پر بڑا الزام عائدکردیا

”جب بھی کو ئی ڈی جی نیب پشاور میٹر و کی تحقیقات مکمل کرنے لگتا ہے تو ...
”جب بھی کو ئی ڈی جی نیب پشاور میٹر و کی تحقیقات مکمل کرنے لگتا ہے تو اسے۔۔۔“محسن رانجھا نے حکومت پر بڑا الزام عائدکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھانے کہاہے کہ نیب حکومت کی قید سے آزاد نہیں ہے ،مالم جبہ اور پشاورمیٹرو کا کیس ہی دیکھ لیں، کے پی نیب کے تین ڈی جیز اب تک تبدیل ہوچکے ہیں جب کوئی ڈی جی پشاورمیٹرو اورمالم جبہ کیس کی تفتیش مکمل کرنے لگتا ہے تواس کوتبدیل کردیا جاتا ہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ پہلے دن سے یہ بات واضح ہے کہ حکومت کے تمام وزراءنیب کے دفاع کیلئے آتے رہے ہیں، تین دفعہ وزیراعظم نے میڈیاپر آکرایسی گفتگو کی جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ نیب پردباﺅ ڈالتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب حکومت کی قید سے آزاد نہیں ہے ،مالم جبہ اور پشاورمیٹرو کا کیس ہی دیکھ لیں، کے پی نیب کے تین ڈی جیز اب تک تبدیل ہوچکے ہیں جب کوئی ڈی جی پشاورمیٹرو اورمالم جبہ کیس کی تفتیش مکمل کرنے لگتا ہے تواس کوتبدیل کردیا جاتا ہے ۔
محسن رانجھاکاکہناتھا کہ احتساب کرنا ہے توسب کاکریں ، کے پی میں جتنی تحقیقات ہوئی ہیں ،اگر ان کی فائلیں دیکھ لیں تودودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ جیل جانے سے آدمی بڑا لیڈر بن کرنکلتا ہے جو بھی جیل میں گئے ہیں، بڑے لیڈر بن کر نکلے ہیں۔

مزید :

قومی -