جے یو آئی کے حافظ حمد اللہ نے ایسی بات کردی کہ عمران خان بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ یہ مدینے کی ریاست ہے ، مدینے کی ریاست میں تو خلیفہ کی تنخواہ ایک مزدور کی تنخواہ کے برابر تھی لیکن یہاں بنی گالا کوریگولرائزڈ کرنے کا کہہ کرغریبوں کے گھر گرا دیئے گئے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ جے یوآئی نیب کے ادارے کو احتساب کا ادارہ تسلیم نہیں کرتی ،یہ ادارہ احتساب کیلئے نہیں بنابلکہ یہ سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور سیاسی انجینئرنگ کے لئے بنایا گیا ہے ۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ مدینے کی ریاست کے علمبردارذرا مدینے کی ریاست کی تاریخ پڑھیں، میں ایک چھوٹی سے مثال دیتا ہوں کہ جب بنی گالا کے محل کے کاغذات عدالت میں پیش کئے گئے تو وہ جعلی نکلے لیکن جن غریبوں نے چالیس پچاس سال سے گھر بنائے تھے ، وہ سب گرا دیئے گئے لیکن بنی گالاکوکہاگیا کہ اس کوریگولرائزڈ کردیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مدینے کی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں،یہ مدینے کی ریاست ہے ، مدینے کی ریاست میں تو خلیفہ کی تنخواہ ایک مزدور کی تنخواہ کے برابر تھی ۔