حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی :بابر اعوان

حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی :بابر اعوان
حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی :بابر اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ حکومت سزا یافتہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی۔ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے۔انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ کا نام حکومت ای سی ایل سے نہیں نکال سکتی، ایک اجازت دینے پر کہا گیا، اب دو پاکستان ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف شکایت سے متعلق نوازشریف اور شہباز شریف خاموش ہیں، وہ صاف کہہ دیں کہ ان سے غلطی ہوگئی ہے۔

مزید : قومی


loading...