وزیراعظم کے ترجمان نے نیب میں خامیوں کا اعتراف کرلیا

وزیراعظم کے ترجمان نے نیب میں خامیوں کا اعتراف کرلیا
وزیراعظم کے ترجمان نے نیب میں خامیوں کا اعتراف کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ نیب کو اپنی قابلیت ثابت کرنا ہوگی ،نیب کے نظام میں خامیاں ضرور موجود ہیں،ایف آئی اے حکومت کے ماتحت ہے ، نیب حکومت کے ماتحت نہیں ہے ۔

سماءنیوز  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہاکہ نیب کو اپنی قابلیت ثابت کرنا ہوگی ،نیب کے نظام خامیاں ضرور موجود ہیں،ایف آئی اے حکومت کے ماتحت ہے ، نیب حکومت کے ماتحت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظام کے چلنے میں اپوزیشن کابھی رول ہے جب ہم ہر وقت شکوہ جواب شکوہ چلائیں گے تو پھر ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے قابل نہیں رہیں گے اور جب مسائل حل نہیں ہونگے تو پھر سیاستدانوں کو گالیاں پڑیں گی ، سیاستدان صرف حکومت میں ہی نہیں بلکہ اپوزیشن میں بھی ہیں۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ عدل سب کے لئے ایک ہی ہوتاہے ، یہ نہیں ہوتاکہ میرے لئے اور ہو اور شہلارضا کیلئے اور ہو۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب مجھے ملے تو میں نے کہاکہ عدل ہوتے ہوئے نظر آناچاہئے جس پر چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ عدل ہوتا ہوا نظر آئے ۔

مزید : قومی


loading...