”ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پروگرام ہو“ن لیگ کے اہم رہنما نے اپنی گرفتاری کاامکان ظاہرکردیا

”ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پروگرام ہو“ن لیگ کے اہم رہنما نے اپنی گرفتاری ...
”ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پروگرام ہو“ن لیگ کے اہم رہنما نے اپنی گرفتاری کاامکان ظاہرکردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماجاویدلطیف نے کہاہے کہ کابینہ کے ارکان گرفتاریوں کاعندیہ دیدیتے ہیں ، ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پروگرام ہو، نیب کو اپنے اثاثو ں کے بارے میں سب کچھ بتا چکاہوں۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کابینہ کے ارکان گرفتاریوں کاعندیہ دیدیتے ہیں ، ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پروگرام ہو، نیب کو اپنے اثاثو ں کے بارے میں سب کچھ بتا چکاہوں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر اربوں کا الزام لگا لیکن اس نیب کوجتنااستعمال تحریک انصاف کی حکومت نے کیاہے ، اس سے زیادہ استعمال شائدپرویز مشرف نے ہی کیا ہوگا ۔

جاویدلطیف کاکہنا تھا کہ سیف الرحمان نے جو کیاوہ غلط تھا اور جج ارشد ملک نے جو فیصلے کئے ان کی بھی مذمت کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان کا وزیراعظم یہ کہنا شروع کردے کہ میں فلاںا دارے کے ساتھ ہوں تودوسرا ادارہ کیاپاکستان کا ادارہ نہیں ہے ؟مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو بیانیہ اپنایا،اس بیانیے کے مطابق عدالتوں سے فیصلے آنا شروع ہوگئے ہیں ،اب یا آئین کو مان لیں یا فیصلے کو نہ مانیں ۔

مزید : قومی


loading...