’حکومت ہمارے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں‘ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی، سردار ایاز صادق نے اندر کی بات بتادی

’حکومت ہمارے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں‘ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر ...
’حکومت ہمارے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں‘ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی، سردار ایاز صادق نے اندر کی بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ارکان کو ہراساں کر رہی ہے۔ حکومت آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، کیا حکومت ہمیشہ کیلئے اپوزیشن ارکان کو گرفتار رکھے گی، سعد رفیق، خورشید شاہ اور دیگرکیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملے، حکومت اپوزیشن ارکان کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کی ہم سے بات کرنے کی نیت نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قومی مفاد میں بات ہو لیکن وہ اس معاملے پر بات کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوالالمپور کانفرنس میں کشمیر کے معاملے پر کھل کر بات کرسکتے تھے لیکن انہوں نے اس فورم کا استعمال نہیں کیا، کیا یہ سعودی عرب کو یہ نہیں بتاسکتے تھے کہ اس فورم کا استعمال ہمارے لیے کتنا ضروری ہے۔

مزید :

قومی -