ہندوستان میں آگ لگ چکی ، تقسیم واضح نظر آرہی ہے ، وزیر خارجہ

ہندوستان میں آگ لگ چکی ، تقسیم واضح نظر آرہی ہے ، وزیر خارجہ
ہندوستان میں آگ لگ چکی ، تقسیم واضح نظر آرہی ہے ، وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہندوستان میںآگ لگ چکی ہے اورایک واضح تقسیم نظر آرہی ہے ، یہ تقسیم کسی مذہب یا ایک فرقے کی تقسیم نہیں ہے بلکہ ایک طرف سیکولر طبقہ ہے جوہندوتوا کے خلاف احتجاج کررہاہے اور دوسری طرف ہندوتوا والے ہیں۔
سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہندوستان میں آگ لگ چکی ہے اورایک واضح تقسیم نظر آرہی ہے ، یہ تقسیم کسی مذہب یا ایک فرقے کی تقسیم نہیں ہے بلکہ ایک طرف سیکولر طبقہ ہے جوہندوتوا کے خلاف احتجاج کررہاہے اور دوسری طرف ہندوتوا والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیااب شائننگ انڈیا کے سحر سے باہر آرہی ہے ، کشمیرکامسئلہ ، آسام ، بابری مسجداورجامعہ ملیہ میں جو کچھ ہوا ہے ، اس نے ہندوستان کے نوجوان طبقے کوچونکادیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اب مودی حکومت اس کو یہ رنگ دے رہی ہے کہ کانگریس اس معاملے کو ہوا دے رہی ہے لیکن کوئی اس کو ہوا نہیں دے سکتابلکہ مودی کے اقدامات نے اس کواتنا اجاگر کردیاہے کہ جولوگ پہلے بھارتی اپوزیشن اورپاکستان کے بیانیے کونہیں سن رہے تھے ،اب اس کو سننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول کے آس پاس کوئی حرکت کرکے اس کا الزام پاکستان پرلگا سکتاہے ، جگہ جگہ سے باڑ کاٹی گئی ہے،کیوں کاٹی گئی ہے ،براہموس میزائل نصب کئے گئے ہیں،کیوں کئے گئے ہیں ؟ اس حوالے سے ہم نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری کوآگاہ کردیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -