ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
موجودہ صورتحال میں ابھی بھی خاموشی سے چلنے اور انتظار کی کیفیت اپنانے کی ضرورت ہے صرف روزگار کے معاملے کو لے کر چلیں اس کے علاوہ کچھ بھی حرکت نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
جو لوگ کسی ایسے شخص کی باتوں میں آئے ہوئے ہیں جو پیسوں کے بارے میں چکر دے رہا ہے۔ وہ غلطی پر ہیں صرف دھوکا ہی کھائیں گے اور اس کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنی ضرورتیں صرف اپنے اللہ کے سامنے پیش کریں دوسروں کے سامنے دست سوال دراز کریں گے تو شرمندگی ہو گی آپ بار بار جہاں سے دھوکا کھا رہے ہیں وہیں دل لگا رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اچھا دن تو ہے مگر ابھی مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوں گے اس لئے آپ زیادہ امیدیں بھی وابستہ نہ کریں حالات اب آہستہ آہستہ ہی آپ کو بہتری کی طرف لے جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن اچھا اور مالی حوالے سے شاندار ہو سکتا ہے آپ جس بھی مسئلے میں مبتلا تھے اس سے نکل جائیں گے اور جس شخص نے وعدہ کر رکھا تھا وہ پورا کرے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بندش نہیں ہے البتہ بد نظری کی کیفیت معلوم ہوتی ہے جو تنگ کر رہی ہے آپ آج فوری نظر اتاریں اور صدقہ دیں اور یا حیی یا قیوم کا ورد بھی کرتے رہیں۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس سطح پر جا کر کام کر رہے ہیں وہ زیادہ مناسب نہیں ہے آپ کو اس کے بارے میں اچھی طرح سوچنا ہوگا۔ شاید یہ کام آپ کے لئے بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے حق کے لئے لڑنے کی ضرورت پڑے تو ضرور بولیں آپ کی خاموشی ہی آپ کو یہاں تک لائی ہے۔ اس وقت صورتحال تبدیل ہی اس طرف ہو رہی ہے مکمل چوکس رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ حالات کیا رخ اختیار کر رہے ہیں اور آپ بالکل مطمئن ہیں اپنی آنکھیں کھولیں اور حالات کو جاننے کی کوشش کریں یہ نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آج کا دن آپ کو مالی طور پر اچھی خبر دے گا اور ایک بڑا رکا ہوا کام غیر متوقع انداز سے چل نکلے گا اور جو بھی رقم بلاک تھی اس کی واپسی کا بھی امکان موجود ہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں اور ہر کام اپنی حد میں رہ کر کریں اس وقت آپ کو ہر ایک سے سنبھل کر ملنا اور چلنا ہے۔ لاپرواہی اور غفلت کی بالکل بھی گنجائش نہیں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبر ملنے کا امکان ہے اور کوئی اہم سلسلہ بھی بن سکتا ہے جو لوگ بیمارہیں وہ سرخ سوکھی مرچوں سے نظر اتاریں۔