روس نے یورپی یونین کے مزید حکام پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

         روس نے یورپی یونین کے مزید حکام پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(شِنہوا)روس نے یورپی یونین (ای یو)کے رکن ممالک اور اداروں کے نمائندوں کی فہرست میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جن پر روس میں داخل ہونے پرپابندی عائد ہے۔ یہ اقدام  روس مخالف پابندیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ان میں وہ نمائندے  بھی  شامل ہیں جو یورپی یونین کے فریم ورک کے تحت روس مخالف پابندیوں کے اقدامات کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں۔وزارت نے بتایا کہ اس نے  روس میں  جرمنی،فرانس اور سویڈن کے  سفارتی مشن کے سربراہان کے ساتھ ساتھ ماسکو میں یورپی یونین کے مندوب کو داخلے پر پابندی کے اس فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔اکتوبر میں یورپی کونسل نے چھ روسی  افراد اور ایک ادارے پر روسی حزب اختلاف  لیکسی ناوالنی  پر مبینہ  "قاتلانہ حملے" میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے اپنے سرکردہ رکن ممالک کے اشارے پرپابندیوں کے یہ ناجائز اقدامات قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔
روس

مزید :

صفحہ آخر -