انڈہ 25 روپے کا ہوگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت تمام تر دعووں اور وعدوں کے باجود مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی۔ لاہور میں انڈہ 25 روپے کا ہوگیا۔
لاہور شہر میں فی درجن انڈے 300 روپے کے مل رہے ہیں جبکہ ایک انڈے کی قیمت 25 روپے ہوگئی ہے۔ یہ انڈے کی معلوم تاریخ کی ممکنہ طور پر اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
دوسری جانب مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 287 روپے سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔