جنید تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا ،کیپٹن صفدر نے اعلان کردیا 

 جنید تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا ،کیپٹن صفدر نے اعلان کردیا 
 جنید تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا ،کیپٹن صفدر نے اعلان کردیا 
سورس: twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ جنید تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔
مانسہرہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ میں سرپر کفن باندھ کے نکلا ہوں،لوگوں کے داماد مشکل وقت میں بھاگ جاتے ہیں، میں نوازشریف کیساتھ کھڑا رہاہوں، عدالت سے نااہل ہوا مگر عوام تو میرے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہماری منزل ہے، ہمارا اپنا گورنر اور وزیر اعلی ہوگا، جنید صفدر بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔