لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش، خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا

Dec 23, 2024 | 10:01 AM

لاہور (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے انٹری دے دی، صبح سویرے کی  بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، کلمہ چوک، گارڈن ٹاؤن کے اطراف میں ہلکی بارش ہوئی، دن کے اوقات میں بھی بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ قصور، کاہنہ، پاکپتن اور رینالہ خورد میں بھی بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلو رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

 موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی، لہہ میں پارہ منفی 13 تک گر گیا، سکردو منفی 11، گوپس میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، گلگت، دیر منفی 8، استور منفی 7، قلات، بگروٹ منفی 6، کوئٹہ، زیارت اور چترال میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں