طلاق کی کارروائی پر ناراض شخص نے ایسی چیز سسرال پارسل کر دی کہ جان کر ہی پسینے چھوٹ جائیں

Dec 23, 2024 | 10:06 AM

نئی دہلی  (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک شخص نے طلاق کی کارروائی پر سسرال میں پارسل بم بھجوادیا جس کے دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے شہری روپن راؤ کی بیوی ناراض ہو کر میکےگئی ہوئی ہے اور اس نے عدالت میں علیٰحدگی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے، روپن راؤ کو غصہ تھا کہ اس کا گھر توڑنے میں اس کے سسرال والے ملوث ہیں اور انہوں نے ہی اس کی بیوی کو طلاق کے لیے اکسایا ہے۔

روپن راؤ نے انٹرنیٹ پر بم بنانےکا طریقہ سیکھا اور بم بنا کر دوست کے ہاتھوں پارسل سسرال بھجوادیا جہاں وہ پھٹ گیا جس میں بم لیجانے والا دوست اور روپن کے سسرال کے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے روپن اور اس کے 2 دوستوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے بم بنانے میں اس کی مدد کی۔ 

مزیدخبریں