کچے کے ڈاکوؤں سے بچ کر نکلنے والے مغویوں نے پولیس کے آپریشن کی پول کھول دی

Dec 23, 2024 | 12:14 PM

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) صادق آباد کے کچے میں ڈاکوؤں کے چنگل سے نکلنے والے مغویوں نے پولیس کے بازیابی کے دعوے کو مسترد کردیا۔

مقامی اخبار روزنامہ" جنگ" کے مطابق مغویوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کچے کے ڈاکوؤں کو 20 لاکھ روپے تاوان دے کر آئے ہیں۔12 دن ڈاکوؤں کی قید میں رہنے والے سراج احمد نے بتایا کہ ایس ایچ او یوسف ملہی ڈاکوؤں سے رابطے میں تھا۔

گزشتہ روز صادق آباد پولیس نے 2 مغویوں کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزیدخبریں